• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری: ون ڈش کی اجازت ہوگی

شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری: ون ڈش کی اجازت ہوگی

اسلام آباد: شادی ہالز اور مارکیز کو شب دس بجے کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ شادی میں ون ڈش سے زائد کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

یہ احکامات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے احکامات جاری کرنے سے قبل شادی ہالز مالکان سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 10 بجے کے بعد کھلے شادی ہالز اور مارکیز کے خلاف کارروائی ہوگی، 10 بجے تمام شادی ہالز اور مارکیز کی لائٹس بند کر دی جائیں گی، 15 منٹ کا مارجن دیا جائے گا اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کے مطابق شادی میں ون ڈش سے زیادہ کی اجازت نہیں ہو گی، ون ڈش میں سالن ،چاول، روٹی نان اور ون سویٹ ڈش شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply