• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آل پاکستان انجمن تاجران نے 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

آل پاکستان انجمن تاجران نے 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی شام 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گےحکومت تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات ، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔

حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے۔ اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں۔ خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجمل بلوچ نے کہا کہ صبح دوکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply