• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ باٹنی کے پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ اپنی گاڑی پر جا رہے تھےکہ کلمہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد نے انہیں روکا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جن میں 3 گولیاں ٹانگوں اور ایک سینے میں لگی جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کو ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور شواہد کے مطابق ملزم فائرنگ سے قبل مقتول سے باتیں کرتا رہا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply