• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میں مدمقابل

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میں مدمقابل

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹؤینٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس میچ میں فتح کے ساتھ سرفراز احمد کی قیادت میں دسویں سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی، مہمان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش۔۔ دبئی میں ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔حسین طلعت کی جگہ شعیب ملک کی واپسی متوقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹیم میں تبدیلوں کا پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 66 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Advertisements
julia rana solicitors

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرنے کا شاندار موقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں فتح سمیٹ کر وہ کارنامہ انجام دے سکتی ہے جو آج تک کوئی ٹیم نہیں کرسکی۔اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کے بعد سے مسلسل 9 ٹی ٹوینٹی سیریز جیت رکھی ہیں اور قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں کوئی ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں ہاری ہے۔اگر پاکستان اس سیریز میں کامیابی سمیٹ لے تو مسلسل 10 ٹی ٹوینٹی سیریز جیت سکتا ہے۔ اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ دونوں ٹیموں کے مابین چھٹی سیریز ہوگی۔اب تک ایک سے زائد ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل دونوں سیریز پاکستان نے جیتیں جبکہ ایک میچ پر مشتمل تین سیریز میں سے ایک پاکستان اور دو آسٹریلیا کے نام رہیں۔یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 24، دوسرا 26 اور تیسرا 28 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی جبکہ بقیہ 2 میچز دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply