• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • احتساب کے نام پر سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں،بلاول بھٹو

احتساب کے نام پر سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں،بلاول بھٹو

نواب شاہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے احتساب کے نام پر سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں،صرف ٹرین کا سفر ہے، وزیراعظم ہاؤس سے چیخیں آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری نے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ یہ  کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی کے ذریعے ہمارہ راستہ روک لیں گے، احتساب کے نام پر سیاسی انجینئرنگ کونہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ نیب کالا قانون ہے، جو مشرف کی باقیات ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ شہید بھٹو کا نواسہ اوربی بی کا بیٹا ڈر جائے ، ہم دہشتگردوں اور مشرف آمروں سے نہیں ڈرے تو تم سے کیا ڈریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت کا احتساب ہوگا اور وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں، ابھی تو صرف ٹرین مارچ کا آغاز کیا ہے ، جب لانگ مارچ کریں گے تو کیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احتساب پر کوئی اعتراض نہیں کرپٹ افراد کو پکڑا جائے لیکن احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی منظور نہیں، 18 ویں ترمیم اور 1973 کے آئین میں ہمارا خون شامل ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کے پی کے میں ہمارا راستہ روکا گیا، الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی، پیپلزپارٹی کیخلاف تمام ہتھکنڈے استعمال کئےگئے،پارٹی رہنماؤں کونااہل کیاگیا،الیکشن سےدوررکھاگیا، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو پارٹی چھوڑنے کیلئے دباو ڈالا گیا۔

بلاول بھٹو نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تبدیلی سرکار معاشی دہشتگردی کر رہی ہے، کسانوں کا ،بزرگوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔

چیئرمین بلاول نے کہا کہ بجلی مہنگی روٹی مہنگی یہ ہے نیا پاکستان، ہم کتھ پتلی حکومت کو نہیں مانتے ، یہ کس قسم کا نظام اورکس قسم کا وزیراعظم ہے، جو مودی کیخلاف دہشتگردوں کیخلاف کالعدم تنظیم کیخلاف کچھ نہیں کرتا اورسیاسی انتقام لیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے ناشتے اور دھوبی کے بلوں پر جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو کالعدم تنظیم و ان کے ساتھ تعلقات رکھنے والے وزیروں کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بلاول نے کہا کہ سب 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے، لاڑکانہ میں پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply