• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی فضائیہ کی راجستھان میں جنگی مشقیں، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

بھارتی فضائیہ کی راجستھان میں جنگی مشقیں، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

راجستھان: بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد راجستھان میں جنگی مشقیں شروع کر دیں ہیں۔ جس میں  بڑی تعداد میں جہازوں اور حملہ آوور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ سرینگر سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع پلوامہ کے قصبے اوانتی پورہ میں ایک شاہراہ پر اس وقت پیش آیا، جب سی آر پی ایف کا جموں سے سرینگر آنیوالا ایک قافلہ گزرہا تھا کہ اس دوران مجاہدین کی طرف سے گھات لگا کر قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا اور تقریباً 350 کلوگرام دھماکا خیزمود سے لدی کار کو قافلے میں شامل سی آر پی ایف کی 54 بٹالین کی 50 سیٹر بس سے ٹکرا دیا۔

Image result for pulwama terror attack

Image result for pulwama terror attack

دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا، فورسز نے اردگرد کے علاقے کو حصار میں لے کر سیکورٹی سخت کردی ۔

دوسری جانب بھارت نے اس واقعے کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہم پر یقین رکھیں کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جا ئے گا۔

بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد بڑے پیمانے پر راجھستان میں فضائی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی مشقیں پوکھران کے علاقے میں کی گئیں اور ان میں بھرپور فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں جہازوں اور حملہ آوور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

تاہم انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان فضائی مشقوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔

دوسری جانب معروف صحافی سید طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جنگ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان میں ہائی الرٹ اور فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق پاکستانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حساس تنصیبات، لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی بارڈر پر ہائی الرٹ ہے۔

اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے سید طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی اور خارجہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر پاکستان ہائی الرٹ اسٹیٹ میں آچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ احکامات موجود نہیں ہیں کیونکہ اس طرح کے احکامات بے چینی کی فضا پیدا کر سکتے ہیں، جبکہ پہلے ہی سے سعودی ولی عہد کا دورہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔

تاہم حساس تنصیبات، لائن آف کنٹرول، بھارت سے ملحقہ سرحد یہان تک کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر بھی اونچے درجے کا ہائی الرٹ ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اندرونی خفشار بالخصوص ہائی پروفائل دہشت گرد حملوں کا بھی خدشہ ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا رسک نہیں لے رہے بلکہ پہلے سے تیاری میں ہیں اور امید ہے کہ بھارت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تمام حالات سے آگاہ ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کسی قسم کی بریفنگ نہیں لی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply