سندھ کے 48 کرپٹ افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں کرپشن ثابت ہونے پر مختلف محکموں کے افسران سمیت اڑتالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ  نے مقدمات کے اندراج اور گرفتاری کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکموں میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، کرپشن ثابت ہونے پر مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کرپشن ثابت ہونے پر مختلف محکموں کے افسران سمیت اڑتالیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کے ایم سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر شائستہ فاروقی سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی گئی۔

کوٹری ٹریٹمنٹ پلانٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر چیف انجینئر عبدالوحید شیخ سمیت تیرہ افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

محکمہ کچی آبادی کے انجینئرز سمیت چھ افسران کی گرفتاری کی منظوری دی گئی۔

چیف سیکریٹری نے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف دس اوپن انکوائریز کرنے کی منظوری دے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب چائنا کٹنگ کے الزام میں مصطفی کمال سمیت چوبیس افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ ایک بار پھر اجلاس میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply