• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مصنوعی ذہانت سے جعلی انسانی چہرے بنانے والی پُراسرار ویب سائٹ

مصنوعی ذہانت سے جعلی انسانی چہرے بنانے والی پُراسرار ویب سائٹ

کراچی: انٹرنیٹ پر آپ کو ایک نئی ویب سائٹ نظر آئے گی ، جس پر موجود تصاویر انتہائی خاص ہیں۔

This Person Does Not Exist نامی اس ویب سائٹ  پر آپ جب بھی وزٹ کریں گے تو یہ آپ کو ایک تصویر دکھائے گی۔

اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی اصل انسان کی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی تصویر ہوتی ہے۔

آپ جب بھی اس سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں یا پیج کو ری فریش کرتے ہیں، یہ سائٹ آپ کوایک نئی جعلی تصویر دکھاتی ہے، جسے دیکھ کر اس کے جعلی ہونے کا گمان تک نہیں ہوتا۔

اس ویب سائٹ کی تیاری کیلئے گرافکس کارڈ بنانے والی مشہور کمپنی NVidia کا بنایا گیا StyleGAN کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔

اس قسم کا نیورل نیٹ ورک ویڈیو گیمز اور تھری ڈی ماڈلنگ کی ٹیکنالوجی میں انقلاب لا سکتا ہے، لیکن ممکنہ طور پر اس ٹیکنالوجی کو غلط مقاصد یعنی ڈیپ فیکس (Deepfakes) یا اصل شخص کی جعلی تصاویر اور ویڈیو بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply