دو جیٹ مین کی پرواز کی ویڈیو وائرل

 دبئی کے صحرائوں میں ایک مرتبہ پھر 2 جیٹ مین (اڑنے والے آدمی) پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے جیٹ مین وینس ریفٹ اور ریڈ فوگین کی جیٹ پیک پہن کر بادلوں میں خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو عربی اور انگریز ی تحریر مستقبل یہاں ہے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد جیٹ پیک پہنے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہیں اور فضائوں میں کسی پرندے کی مانند پرواز کرنے لگتے ہیں۔ ویڈیو کو 24 گھنٹوں کے دوران اتنی زیادہ وائرل ہوئی کہ اب تک اسے 7 لاکھ 63 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply