پی ایس ایل 4کے تیسرے روز آج مزید 2میچز کھیلے جائیں گے

SHOPPING
SHOPPING
SALE OFFER

دبئی:پاکستان سپرلیگ 4کے تیسرے روز آج مزید 2میچز کھیلے جائیں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سےہوگا جبکہ کراچی کنگز کا لاہورقلندرز سے جوڑ پڑے گا۔

سپرلیگ کے سپر مقابلے جاری ہیں،ایونٹ کے تیسرے روز بھی 4 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

دن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شام ساڑھے 4 بجے ٹکرائیں گے،یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں قلندرز کو ہرایاجبکہ ملتان کو کراچی کنگز سے شکست ہوئی تھی۔

SHOPPING

دوسرا ٹاکرا بھی دبئی میں رات 9بجے شروع ہوگا،کراچی کنگز اورلاہورقلندرز دودو ہاتھ کریں گے،کراچی کنگز اپنا پہلا میچ جیت چکی ہےتاہم لاہورقلندرز پہلی فتح کی تلاش میں میدان میں اترے گی۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *