ریاالحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ

لبنان کی نئی وزیرداخلہ ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ  بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ریا الحسن نے بحیثیت وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ  بن گئی ہیں، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ریاالحسن ملک کی طاقت ور سیکیورٹی ایجنسیوں کی  انچارج بھی ہوں گی، عہدے کا چارج سنبھالنے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سعد الحریری نےان پر اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply