• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اربوں روپے کے شاہکار کی دن دیہاڑے ڈرامائی انداز میں چوری

اربوں روپے کے شاہکار کی دن دیہاڑے ڈرامائی انداز میں چوری

ماسکو: تریتیا کوف گیلری میں اس قت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب لوگوں کو پتا ہی نہ چلا کہ وہ ایک لاکھوں یورو کی ڈکیتی کے گواہ بننے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیلری میں موجود شائقین نے روسی فنکار کا ایک فن پارہ اپنی نظروں کے سامنے چوری ہوتے دیکھا، لیکن انہیں علم ہی نہ ہوا کہ اس شاہکار کو چرایا جا رہا ہے۔

روسی فنکار آرخپ کوئندزی نے یہ فن پارہ بیسویں صدی میں تخلیق کیا تھا، جس میں ایک قدرتی منظر کو پینٹ کیا گیا ہے۔ جس کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار یورو کے لگ بھگ ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کو ماسکو کی تریتیاکوف گیلری میں نمائش کے دوران بڑی آسانی سے چور اس فن پارے کو شائقین کی آنکھوں کے سامنے سے اٹھا کر لے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خفیہ کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح چور ’Ai-Petri.Crimea ‘ نامی تصویر کو اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کی مطابق پریشان اور تذبذب کا شکار شائقین فن نے دیکھا کہ ایک نوجوان نے گیلری کی دیوار سے تصویر اتاری اور اسے اپنے ساتھ لے کر چلتا بنا۔ انہیں کچھ دیر بعد احساس ہوا کہ وہ ایک بڑی چوری کے چشم دید گواہ ہیں۔

روسی وزارت ثقافت کے مطابق آرخپ کوئندزی کی اس تخلیق کی قیمت بارہ ملین روبل ہے، جو ایک لاکھ ساٹ ہزار سے لے کر ایک لاکھ بیاسی ہزار یورو کے برابر بنتی ہے۔

ماسکو کی تریتیا کوف گیلری کا شمار فن کے شعبے میں روس کے اہم ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے۔ اس آرٹ گیلری کو اس سے قبل بھی جرائم پیشہ افراد حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

آرخپ کوئندزی قدرتی مناظر کی منظر کشی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ 2008ء میں ان کی تخلیق ’Birch grove ‘  تین ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے فن پارہ پر آمد کرلیا ہے، تاہم ابھی مزید تفتیش جاری ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply