• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملائکا اور ارجن کے تعلقات کی خبریں ارباز تک کون پہنچاتا ہے؟

ملائکا اور ارجن کے تعلقات کی خبریں ارباز تک کون پہنچاتا ہے؟

ممبئی: بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائکا اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکا کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکا اروڑا کے ڈرائیور مکیش نے ملائکا اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اور ارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکر ارباز خان کو بتادیں۔ ملائکا اروڑا نے اپنی اور اپنے قریبی دوست ارجن کپور کی نجی معلومات سابق شوہر ارباز خان کو بتانے پر غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاؤس میں صرف ایک ہی موضوع  پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکا اروڑا اور ارجن کپور کی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکا اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے۔تاہم ملائکا مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں ہیں۔واضح رہے کہ ملائکا اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔کپورفیملی میں سے بھی بونی کپور، ارجن کی بہن انشولا کپور اور کزن سونم کپور اس رشتے سے خوش نہیں ہیں۔ سونم کپور کئی بار ارجن کو ملائکا سے دور رہنے کی ہدایت بھی کرچکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply