• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: شہریوں کی مالی مشکلات مزید بڑھ گئیں

سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: شہریوں کی مالی مشکلات مزید بڑھ گئیں

گوجرانوالہ: ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس نے مہنگائی سے پہلے ہی پریشان شہریوں کو مزید مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت ہری مرچ 400 روپے فی کلو، لیموں 400 روپے فی کلو، ادرک 450 روپے فی کلو اور لہسن 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق شملہ مرچ 500 روپے فی کلو، مٹر 400 روپے فی کلو، پھلیاں 500 روپے فی کلو، کھیرا 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گوجرانوالہ کی مارکیٹ میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 250 روپے ہے جب کہ کریلا 300 روپے فی کلو، بھنڈی 200 روپے فی کلو، بند گوبھی 300 روپے فی کلو، پیاز 200 روپے فی کلو اور آلو 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نا قابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply