• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈیا آئی ٹی میں ترقی کررہا ہے اور ہم۔۔۔ گلوکارہ کے ٹوئٹ سے ہنگامہ

انڈیا آئی ٹی میں ترقی کررہا ہے اور ہم۔۔۔ گلوکارہ کے ٹوئٹ سے ہنگامہ

لاہور: معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ٹویٹ کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات بتانے  کے ساتھ ساتھ عوامی ایشوز پر بھی گاہے بگاہے اظہار خیال کرتی رہی ہیں۔ٹویٹرپر رابی پیرزادہ نے ہلکے پھلکے انداز میں  ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘انڈیا آئی ٹی میں ترقی کررہا ہے اور ہم جے آئی ٹی میں’۔رابی پیر زادہ کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین  نے تبصروں کا دلچسپ سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔رضوان نامی سوشل میڈیا صارف کا رابی پیر زادہ کے اس ٹویٹ پر کہنا تھا کہ ‘ہم یہاں خوش ہیں ، آپ وہاں جا سکتی ہیں’۔

news-1548172506-3567 (1)

ایک اور ابو سدیس نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا ‘ہاہاہا رابی بہت ہی عمدہ مگر سوچنے والی بات بس بدقسمتی سے غلامی کا دور ختم نہیں ہوتا کبھی کریپٹ حکمرانوں کی تو کبھی کرپٹ بیوریکرٹس کی بس سوچ، فکر اور جدوجہد سے دوری کا نتیجہ ہے یہ سب’۔

Advertisements
julia rana solicitors

news-1548172662-8198

ٹویٹر پر متحرک ‘آر اے جے’ نامی صارف نے تو رابی پیرزادہ کو باقاعدہ نصیحت ہی کر ڈالی، انہوں نے مختصراً صرف اتنا ہی کہنے پر اکتفا کیا کہ ‘سدھر جاؤ لڑکی ۔۔’

news-1548172848-4864

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply