• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )میں طبی معائنہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو کوٹ لکھپت جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ،نواز شریف کی ای سی جی ہوئی اور ایکو ٹیسٹ بھی لیا گیا، نواز شریف کے دل کا ایک والو کمزور ہے جوکہ عمر اور پریشانی کے باعث ہے۔

اسپتال میں نواز شریف کا تھیلیم اسکین بھی کیا جارہا ہے، پرفیسر ندیم حیات کی نگرانی میں بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کررہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سی سی یو تھری میں نواز شریف کے ٹیسٹ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اسے عام مریضوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply