• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گواہ ملزمان کیخلاف گواہی سےڈرتےہیں توانصاف نہ مانگیں،چیف جسٹس

گواہ ملزمان کیخلاف گواہی سےڈرتےہیں توانصاف نہ مانگیں،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ گواہ ملزمان کیخلاف گواہی سے ڈرتے ہیں توانصاف نہ مانگیں ،اللہ کا حکم ہے سچی شہادت کیلئے سامنے آجائیں ۔

منگل کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے عمرقید کے 3ملزمان کی اپیل کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس دھمکی دیتی ہے خبردارہمارے پاس بہت سے نامعلوم مقدمات چل رہے ہیں تمہیں کسی کیس میں بھی ڈال دیں گے۔

وکیل نے ملزمان کیخلاف گواہی دینے سے ڈرنےکا مؤقف اپنایا توچیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہاکہ گواہ ڈرتے ہیں توانصاف نہ مانگیں ،اللہ کا حکم ہے سچی شہادت کیلئے سامنے آجائیں ،ماں باپ یا عزیزوں کیخلاف بھی شہادت دینے کیلئے اللہ کیلئے گواہ بنو ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مغوی کی بازیابی پولیس کے ذریعے نہیں ہوئی اوروہ 6ماہ بعد بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوا۔

عدالت نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے سزائیں ختم کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملزم نصیراحمد، مظہرحسین اوراسد علی پر 2011 میں محمد صدیق کواغواء کرنے کا الزام تھا ٹرائل کورٹ نے 2ملزمان کو عمرقید اور ایک کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply