اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نےاعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا۔اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا گیا،کابینہ ڈویژن نےاستعفےکی منظوری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر استعفیٰ منظور کیا جبکہ0 استعفےکی منظوری کا اطلاق 6دسمبر 2018سے ہوگا۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن ان کے مستعفی ہونے کے اعلان کے ایک ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا ۔یاد رہے اعظم سواتی نے 6دسمبر 2018کو وفاقی وزیر کی حیثیت سےاستعفیٰ دیا تھا تاہم اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔اعظم سواتی کے استعفے کے ایک ماہ بعد بھی وفاقی کابینہ کی فہرست میں ان کا نام بطور وفاقی وزیر درج تھا جس پر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر بحث آیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں