• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزسےمتعلق نیب کی اپیلوں پرپھر اعتراض

العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسزسےمتعلق نیب کی اپیلوں پرپھر اعتراض

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق نیب کی اپیلوں پر پھر اعتراض لگادیا۔جمعرات کو  رجسٹرار آفس اسلام آبادہائیکورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزسے متعلق نیب کی اپیلوں پرپھر اعتراض دائر کر دیا۔رجسٹرار آفس کی جانب سے نوا زشریف کیخلاف نیب اپیلوں کے نامکمل دستاویزات پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیاکہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں دستاویزات نامکمل ہیں،نواز شریف کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکتیں۔یاد رہے کہ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا میں اضافے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply