• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کیخلاف درخواست واپس لے لی

پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا کہہ دیا ۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت کی ۔تحریک انصاف کے رہنماء اور درخواستگزار خرم شیرزمان نے  درخواست واپس لینےکا مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف ایسے شواہد مل گئے ہیں جوصرف اعلی فورم پرپیش کریں گے،وہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا  چاہتے ہیں ۔ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے خرم شیرزمان کو ہاتھ سے لکھ کر درخواست دینے کی ہدایت کی ۔یادر ہے کہ  درخواست میں خرم شیرزمان نے آصف زرداری کے نیویارک میں مبینہ اثاثوں کوالیکشن کمیشن کے سامنے ظاہرنہ کرنے کوبنیاد بنایا تھا اور اسمبلی رکنیت سے نااہل قراردینے کی استدعا کی تھی ۔بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےاثاثہ جات کیس کو پاناما سے بڑا کیس قرار دیا۔خرم شیر زمان نے آصف زرداری کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ساتھ ہی کہا کہ زرداری صاحب تیاری پکڑلیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply