• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد: وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد: وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

چنیوٹ: پنجاب میں پولیس ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئی، چنیوٹ کے بھرے بازار میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک خاتون کو تو بالوں سے پکڑ کر دور پھینک دیا، خاتون کا سر بھی پھٹ گیا۔ جبکہ دوسری خواتین کی خاطر تواضع تھپڑوں سے کی گئی۔ بچوں کا رونا چلانا بھی پولیس والوں کے ہاتھ نہ روک سکا۔

پولیس تشدد کے واقعے میں تھانہ چناب نگر کا اے ایس آئی جی ایم جپہ، دو اہلکاروں سمیت ملوث ہے۔

زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ، پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے چوری کے مبینہ ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply