ورلڈ الیون کی قیادت ڈوپلیسی یا آملہ کریں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ یا فاف ڈوپلیسی کو سونپی جا سکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے میڈیاکو بتایا کہ آئندہ ماہ ستمبر میں ممکنہ طور پر پاکستان آنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کے فرائض ہاشم آملہ یا پھر فاف ڈوپلیسی انجام دے سکتے ہیں۔فاف ڈوپلیسی اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ، ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے مالی معاملات اور بیمہ کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔آئندہ چند روز میں جیسے ہی پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے طے کرلیے جائیں گے، ورلڈ الیون ٹیم اور اس کے کپتان کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اور مینیجر کی حیثیت سے زمبابوے کے اینڈی فلاور پاکستان آئیں گے جنہیں آئی سی سی نے یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی 7 بہترین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ’ورلڈ الیون‘ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دنیائے کرکٹ کے صف اول کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply