پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا بیٹا اغوا

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا جن کی تلاش جاری ہے۔سندھ پولیس حکام کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے حیات بلوچ کے اغواء کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔حکام کے مطابق غلام مرتضٰی بلوچ کے بیٹے کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں بقائی میڈیکل ہسپتال کے قریب، اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پہلے حیات کی گاڑی میں سوار تمام افراد کو اغوا کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا اور حیات بلوچ کو گاڑی سمیت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے درخواست وصول کرکے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply