• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بحیرہ عرب میں ہوا کا انتہائی کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل، طوفان کا خدشہ

بحیرہ عرب میں ہوا کا انتہائی کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل، طوفان کا خدشہ

جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا انتہائی کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد وہ سمندری طوفان کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوب مغربی بحیرہ عرب میں ہواکے انتہائی کم دباو بننے کے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق ہواکا کم دباو ڈپریشن میں بدل گیا اورموافق سمندری ماحول کے سبب اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون(سمندری طوفان )کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کے جاری الرٹ کے مطابق ڈپریشن کا فاصلہ کراچی سے 1810 جبکہ گوادر سے 1750 کلومیٹر ہے، شدت اختیار کرنے کے بعد سمندری طوفان کا ٹریک مغرب کی جانب رہے گا۔
محکمہ کے مطابق طوفان بننے کے بعد رخ عمان اوریمن کی جانب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو سمندرمیں بننے والی سرگرمی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، کچھ بین الاقوامی اداروں کے مطابق یہ رواں سال بحیرہ عرب میں بننے والا دوسراطوفان ہے، ڈپریشن سے سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تیج رکھا جائےگا،جو بھارت کا تجویز کردہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply