جدائی کی پانچویں سالگرہ پر۔۔۔۔خالد سہیل

وہ میرے دل میں بستی تھی
وہ میرے گھر میں رہتی تھی
وہ میری زندگی میں بھی
مرے ہمراہ چلتی تھی
نجانے اب کہاں ہے وہ
وہ کس کے دل میں بستی ہے
وہ کس کے گھر میں رہتی ہے
مگر جب بھی کوئی بادل
مری چھت سے گزرتا ہے
مرے گھر میں برستا ہے
تو اس کی یاد کی خوشبو
مرے من میں مہکتی ہے
کبھی اس یاد سے دل میں مسلسل ٹیس اٹھتی تھی
مگر اب میرے ہونٹوں پر تبسم پھیل جاتا ہے
مرے دل میں کوئی نادان عاشق مسکراتا ہے۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply