• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وہ پنجاب کی 100روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں، دورے کے دوران وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے آفس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کی تقریب سے خطاب اور صنعتکاری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

جس کے بعد وزیراعظم ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کی سوروزہ کارکردگی سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت  اور خطاب میں کارکردگی بارے عوام کو آگاہ کریں گے۔

عمران خان آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے دیگر اراکین بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply