اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔
برف سے ڈھکے پہاڑ اور تیز ہوائیں چلنے سے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی۔
گزشتہ شب اسکردو میں پارہ منفی 12ڈگری رہا،قلات میں منفی 7،استوار ،کوئٹہ،کالام اور گوپس میں منفی 6 گلگت اور ہنزہ میں منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
میدانی علاقوں سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے،لاہور میں درجہ حرارت 4، اسلام آباد میں ایک اور پشاور میں دو ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
کراچی میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے لگی، آج درجہ حرارت 9ڈگری رہنے کا امکان ہے،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 12، قلات میں منفی 7اور کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں