غریب خواتین کی قاتل ڈاکٹر۔۔۔۔عارف خٹک

کرک میں تحریک انصاف کےضلعی صدر میجر سجاد بارکوال کی بیوی کو بحیثیت گائناکالوجسٹ ضلع کرک کے غریب عوام پر مُسلط کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر صوفیہ سجاد نے ظلم کی انتہاء کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق  موصوفہ پیسوں کیلئے 100 میں سے 90 حاملہ خواتین کا زبردستی آپریشن کرتی ہیں۔ یہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کرک کی گائنی وارڈ کی انچارج ہیں۔اور اسی ہسپتال کے بالکل سامنے اپنا پرائیویٹ کلینک بھی چلا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں ہسپتال کا چپڑاسی ایک خاتون کا آپریشن کررہا ہےاس چپڑاسی کو ڈاکٹر صوفیہ سجاد نے آپریشن کرنے کے مکمل اختیارات دیئے ہیں۔

اس آپریشن کے حوالے سے ڈاکٹر اور اس کے شوہر کا موقف ہے کہ اس دن ڈاکٹر صوفیہ پر آپریشنوں کا بہت زیادہ لوڈ تھا۔سو مجبوراً چپڑاسی کو آپریشن کرنے کی ذمہ داری تفویض کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیشنل ٹی وی چینلز پر یہ ویڈیو چلائی گئی ۔جس پر وزارت صحت خیبر پختون خوا  نے ایک انکوائری کمیشن بھی بٹھا دیا۔ مگر مقامی ایم این اے شاہد خٹک کی آشیرواد سے یہ انکوائری اپنا اثر اس لئےکھو چکی ہے ۔کیونکہ تحریک انصاف کا ایم این اے شاہد خٹک نے کل میجر سجاد بارکوال کی وزیراعلی خیبرپختونخوا  کےساتھ خصوصی ملاقات بھی کروائی ہے۔ ظلم کی انتہاء دیکھ لیں کہ کل وزیراعلی کو دورے کے دوران یہ ویڈیو کرک کے ایک نوجوان نے سٹیج پر جاکر دکھائی بھی۔مگر وزیراعلی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگی۔کیوں کہ  ذرائع کے مطابق بالا ہی بالا سارے معاملات طے پا چُکے تھے۔

ڈاکٹر صوفیہ کے خلاف کافی لوگوں نے غلط آپریشن کرنے اور زچہ و بچہ کو قصداً نقصان پہنچانے کی کافی شکایتیں کی ہیں۔ مگر مقامی پولیس جو ایم این اے اور ضلعی صدر کے ماتحت ہے ۔شکایت کنندہ کی کسی بھی قسم کی قانونی شکایت درج کرنا تو درکنار،انھیں تھانوں سے بھی دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا ہے۔
ملک محمد جاوید جو ضلع کرک سیرٹ خیل کلی کا رہائشی ہے۔ ان کی بہو کا قبل از وقت سیزیرین( دورانِ زچگی آپریشن) صرف 14،000 روپوں کے لالچ میں کرڈالا۔ بعد میں وینٹی لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوگیا۔ حالانکہ ملک محمد جاوید نے ڈاکٹر صوفیہ سجاد سے کہا بھی تھا۔کہ اگر یہاں سہولیات کا فقدان ہے۔تو میں بہو کو پشاور کے کسی بڑے ہسپتال لےکر چلا جاتا ہوں۔ مگر پیسوں کے لالچ میں صوفیہ سجاد نے خاتون کا آپریشن کرڈالا۔ حالانکہ اس کو اچھی طرح سے یہ معلوم تھا۔ کہ قبل از وقت پیدائش میں بچے کو آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔غریب محمد جاوید تھانے گیا۔تو پولیس والوں نے تحریک انصاف کے ضلعی صدر میجر سجاد بارکوال کی مداخلت پر کسی بھی قسم کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کرڈالا۔
ملک محمد جاوید نے مایوس ہوکر چیف جسٹس آف پاکستان کو متعدد درخواستیں بھی دی ہیں۔مگر ابھی تک انصاف کی دیوی ویسے ہی سو رہی ہے۔جیسے تحریک انصاف کا بدلتا پاکستان سو رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors


میری سپریم کورٹ، حکام بالا اور پارٹی ذمہ داران سے درخواست ہے ۔کہ غیر جانبدار مشترکہ تفتیشی ٹیم بناکر ڈاکٹر صوفیہ سجاد بارکوال کو گرفتار کرکے ترجیحی بنیادوں پر تفتیش کی جائے۔اور جو جو خواتین دورانِ آپریشن قتل کر دی گئی ہیں۔ان کے غریب لواحقین کے لئےانصاف کا حصول ممکن بنا دیا جائے۔ اور وزیراعظم عمران نیازی کو بذات خود اس کیس کی نگرانی کرنی چاہیئے کیونکہ مقامی طور پر تحریک انصاف کے منتخب نمائندے ایک دوسرے کیساتھ ملے ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

عارف خٹک
بے باک مگر باحیا لکھاری، لالہ عارف خٹک

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply