نواز شریف اور شہبا زشریف کی منسٹر انکلیو میں ملاقات

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی منسٹر انکلیو میں ملاقات ہوئی، نواز شریف نے شہباز شریف سے طبیعت دریافت کی۔

بدھ کو لیگی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عدالتوں میں پیشیاں کے بعدقائد مسلم لیگ نون نواز شریف پارٹی کے صدر شہبازشریف سے ملنے پہنچ گئے۔

اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں ملاقات  کے دوران نواز شریف نے شہباز شریف سے طبیعت دریافت کی ،دونوں بھائیوں میں نیب مقدمات اور احتساب عدالت کی کارروائی پر بات چیت کی گئی۔

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور خواجہ برادران کی گرفتاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب  لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع کردی اور حکم دیا کہ شہباز شریف کو جب واپس جیل لایا جائے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply