منافرت پر مبنی فیس بک پیجز کا علاج۔۔۔۔۔ممتاز علی بخاری

فیس بک کی دنیا میں فیس بک پیجز کے مالکان کی اپنی ہی دنیا ہے۔ وہ فیس بک میں ایک بے تاج بادشاہ کی  سی حیثیت رکھتے ہیں۔ایک بار فالوور مل گئے تو آپ کا جو جی چاہے لکھو، جو جی چاہے شئیر کرو، جیسی مرضی زبان استعمال کرو۔۔۔۔آپ اپنی ذات کو چھپا کر دوسروں کی پگڑیاں اچھالو، دوسروں کو گالیاں دو ، ان کی عزت خاک میں ملادو,کوئی آپ تک پہنچے گا نہیں!

میں کافی عرصہ سے کوڈا کا پیج فالو کر رہا ہوں۔ بہت سی باتوں میں اس کے مؤقف کی تائید کرتا رہا ہوں۔۔۔۔یہ اور بات کہ بدزبانی میں وہ بھی خادم رضوی صاحب کامرید تھا۔۔۔۔۔سیاست کے دریچوں مین جھانکتے جھانکتے یوں ہوا کہ اچانک اسے فرقہ واریت کی ہوا لگ گئی۔۔۔۔۔ اور اس نے ایک فرقہ کو بنیاد بنا کر دوسرے فرقوں کی تکفیر اور ان کو گالیاں دینا معمول بنا لیا۔۔۔اور پھر کچھ قدم آگے بڑھ کر اس نے ہر اس شخص کواپنی بدزبانی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جو اہل بیت اطہار کا نام بھی لے۔۔۔

اس کی اس طرح کی حرکتوں کے باعث فیس بک پر اس پیج کو رپورٹ کرنے کی ایک مہم چلی۔ کروڑوں فالوررز والا وہ پیج بالآخر بند ہی ہو گیا۔ آخری دم تک کوڈا رپورٹ کرنے والوں کو گالیاں دیتا اور چیلنج لگاتا رہا کہ اس پیج کو بند کروا کے دکھاؤ؟؟؟

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ ایک مثال ہے۔۔۔۔۔۔۔فیس بک پر منافرت پھیلانے والے ہر پیج کو رپورٹ کریں چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بڑے بڑے پیجز کے اونرز خود کو فرعون اور نمرود جیسے طاقت ور سمجھ رہے ہیں۔۔۔وہ سوچتے ہیں چاہے وہ کچھ بھی شئیر کریں ان کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں جو ان کی مخالفت کرے اسے گالیاں نکال کے، برا بھلا کہہ کے رپورٹ کردیتے ہیں۔ان کا بھی چیک انڈ بیلنس ہے۔۔۔اٹھیں اور خرافات کی ان منڈیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔منافرت کو شکست دیں۔۔۔محبتیں بڑھائیں! پاکستان کی بہتری ہمارے اتحاد میں ہے۔

Facebook Comments

ممتاز علی بخاری
موصوف جامعہ کشمیر سے ارضیات میں ایم فل کر چکے ہیں۔ ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں۔ عرصہ دس سال سےطنز و مزاح، افسانہ نگاری اور کالم نگاری کرتےہیں۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتاب خیالی پلاؤ جلد ہی شائع ہونے جا رہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی سازش کو بے نقاب کرتی ایک تحقیقاتی کتاب" عصمت رسول پر حملے" شائع ہو چکی ہے۔ بچوں کے ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ مختلف اوقات میں بچوں کے دو مجلے سحر اور چراغ بھی ان کے زیر ادارت شائع ہوئےہیں۔ ایک آن لائن میگزین رنگ برنگ کےبھی چیف ایڈیٹر رہے ہیں.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply