‘کرپشن کے خلاف کارروائی کرنا حکومت کا کام نہیں’

اسلام آباد: سینیٹرمشاہد اللہ خان کہتے ہیں کرپشن کے خلاف کارروائی کرنا حکومت کا کام نہیں ہے، اداروں، عدالتوں، نیب، ایف آئی اے کا کام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آف شور کمپنی والوں کو چور ڈاکو کہتے تھے ان کی اپنی بہن کی بھی آج آف شور کمپنیاں ہیں۔ احتساب اگر کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنے گھر سے کریں، وزیراعظم کی بہنوں کے پاس 107 ارب روپیہ نکلا ہے۔لندن میں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان اگر دیانت دار ہے تو پوری دنیا میں کوئی بے ایمان نہیں ہے، کراچی سے خیبر تک لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے بنی گالہ کو ریگولررائز کروانے کا کہا تھا، لوگوں کی املاک کو غیرقانونی تجاوزات کے نام پر کیوں گرایا جارہا ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ کان نے کہا وزیراعظم کی پاکستان کی سیاست پر کوئی گرفت نہیں، ان کے نورتنوں کا حال بھی برا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے 100 دن بڑے مایوس کن گزرے ہیں، حکومتی دعوے لوگوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply