• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار کون؟ سپریم کورٹ میں آج سماعت

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار کون؟ سپریم کورٹ میں آج سماعت

اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنے کی اُمید جاگ اٹھی، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرے گا۔بینچ چیف جسٹس ثاقب نثار،  جسٹس آصف سعیدکھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔ْاِس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، چوہدری نثار سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔بسمہ امجد نے اپنی والدہ کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نومبر میں عوامی تحریک کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینک تشکیل دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے انسانی حقوق سیل میں درخواست مقتول خاتون کی بیٹی بسمہ نے دائر کی تھی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے نئے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دئیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply