• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاکستان کی باضابطہ دعوت

وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پاکستان کی باضابطہ دعوت

ہائی کمشنرنفیس زکریا نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی، وزیراعظم مہاتیرمحمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سےمطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا برآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply