• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی سپریم کورٹ کا 11 ریاستوں کو کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ کا 11 ریاستوں کو کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

ممبئی :بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو خبردار کردیا، عدالت نے 11ریاستوں کو کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

انتہاپسند ہندوؤں نےعدالتی حکم ہوا بھی  میں اڑا دیئے،بھارتی سپریم کورٹ کے کشمیریوں کے  تحفظ کویقینی بنانے کےحکم کے باوجود بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں پرتشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مہارشٹرا کے شہر پونا میں کشمیری صحافی پرہجوم نےتشدد کیا ،24سالہ صحافی جبران کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔

گزشتہ روزپلوامہ حملے کے بعدکشمیریوں پرحملےسے متعلق درخواست پر بھارتی سپریم  کورٹ نے مودی حکومت اور11ریاستوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس میں حکم دیا گیا تھا کہ  وزارت داخلہ تمام ریاستی حکومتوں کو یہ انتباہ جاری کرے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں کشمیری شہریوں اور طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں،پرہجوم تشدد کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply