سکھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے مرکزی جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جلسہ گاہ میں یوم تاسیس پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، پارٹی ترانوں پر کارکنوں نے رقص کیا۔سکھر میں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین و رہنما خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں۔رات 12 بجے پیپلزپارٹی کی تاسیس کا دن شروع ہوتے ہی ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر اعلی سندھ مرکزی و صوبائی رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی، یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، پارٹی کے ترانوں پر رقص بھی کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں