توہین رسالت مقدمے میں رہائی کے بعد آسیہ بی بی کو بیرون ملک روانہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی نور خان ائیر بیس سے آسیہ بی بی نیدرلینڈ کے سفیر اور اپنے خاندان سمیت ملک سے باہر بھیجی جا چکی ہیں۔ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کی جانب سے اس خبر کی تصدیق بھی سامنے آچکی ہے۔
اس ضمن میں یورپی پارلیمان کے صدر انتونیو تاجانی کی سوشل میڈیا ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ بھی سامنے آئی جس کے مطابق وہ پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ آسیہ بی بی قید سے رہائی کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کی جاچکی ہیں۔ انتونیو تاجانی عنقریب آسیہ بی بی سے یورپی پارلیمان میں ان کے خاندان سمیت ملاقات کی امید بھی ظاہر کرتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں