سعودی عرب میں پہلے فیشن شو کی تیاریاں

بی بی سی کے مطابق اس بات کا اعلان عرب فیشن کونسل کی اعزازی صدر شہزادی نورا بنت فیصل نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا، یہ فیشن شو سعودی عرب میں ثقافتی جدت لانے کیلئے حالیہ کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیشن شو کا مقصد سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانا اور غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں خریداری کی طرف مائل کرنا ہے۔ عرب فیشن کونسل کے زیر اہتمام فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی حکومت نے ملک بھر میں سینما گھروں میں عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 37 سال بعد سینما گھرکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ سعودی حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2030 تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھولے جائیں گے جن میں 2 ہزار کے قریب اسکرینز لگائی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply