سرکٹی بچی سڑک پر نکل آئی، ویڈیو وائرل

پیراونا: فلپائن میں 2 سالہ سرکٹی بچی اپنی بہن کے ساتھ سڑک پر نکل آئی جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق فلپائن سمیت دنیا بھر میں مسیح مذہب کے ماننے والے ہیلووین کا تہوار منا رہے ہیں۔عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے مسیح افراد کا مانناہے کہ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی اُن کے پیاروں کی ارواح (روحیں) زمین پر آجاتی ہیں، اس دن تمام عمر کے لوگ انوکھے انداز سے خوشیاں مناتے ہیں۔فلپائن میں گزشتہ کچھ روز سے خوفناک روپ دھارے لوگ سڑکوں پر ریلی اور جلوسوں کی صورت میں نکل رہے ہیں۔فلپائن کے شہر پیراونا میں خوفناک منظر اُس وقت دیکھا گیا کہ جب بغیر سر کی بچی ہالووین کا لباس زیب تن کیے سڑک پر اپنی بہن کے ساتھ آئی اور اُس نے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔کرسٹیل ہوانگ نے اپنی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 سالہ چارلی قصاب کا لباس پہنے اپنی 2 سالہ بہن مایا کے ہمراہ سڑک پر آئی۔ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ تو ہوئے مگر مختصر وقت میں اسے 11 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply