• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ میں متعین امریکی سفیر ووڈی جانسن نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے والی عالمی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے

برطانیہ میں متعین امریکی سفیر ووڈی جانسن نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے والی عالمی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے

برطانیہ میں متعین امریکی سفیر ووڈی جانسن نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے والی عالمی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی فرموں کو ایران اور امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ “ٹوئٹر” پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی سفیر نے لکھا کہ عالمی تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو امریکا اور ایرانی ملائوں میں سے کسی ایک کے ساتھ چلنا ہوگاامیرکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ چار نومبر کو شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد عالمی تجارتی اداروں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں یا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔امریکا کی جانب سے تہران پر 4 نومبر سے اقتصادی پابندیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ نئی پابندیوں کے ایران کے تیل سیکٹر کو خاص طورپر نشانہ بنایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply