ہنگو:خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 2بچیاں افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،پیر کو ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور 2 بچیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
علاقہ مکینوں اور ریسکیو ورکرز نے کافی جدوجہد کے بعد مکان کے ملبے کے نیچے سے تینوں لاشوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
Advertisements

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت بارش کے باعث گری۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں