• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرایا گیا

واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرایا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے ملحقہ واہگہ بارڈر پر ایشیا کے سب سے بلند پرچم لہرا دیا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 12 بجتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر بٹن دبا کر ایشیا کے سب سے بلند پرچم کی کشائی کی۔ واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی بلندی 400 فٹ بلند جب کہ اس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔پرچم کے سب سے اوپری کنارے پر اللہ اکبربھی کندہ ہے۔ پاکستانی پرچم کو بھارت میں بھی دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اس کے علاوہ فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سب کو پاکستان کی 70 سالہ جشن پر مبارک دیتا ہوں اور آپ کا جوش دیکھ کر میرے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے اور جس کے لوگوں میں یہ جذبہ ہو اس کو کون شکست دے سکتا ہے۔جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ آج سے 70 برس قبل لاہو کے اسی شہر میں ہی پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی تھی جس کے 7 سال کی جدوجہد کے بعد پاکستان کو حاصل کیا اور 14 اگست کو 27 رمضان کی رات تھی جو ملک بابرکت رات کو بنا ہو اور اللہ اور رسول ؐکے نام پر بنایا گیا اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply