پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھی تیار

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ایڈوائس تیار کر لی گئی ہے ،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا حکم جاری کر دیا جائیگا۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہوفاقی حکومت عوام سے آخر کتنی دیر بھاگے گی، نگران پنجاب وزیراعلیٰ کیلئے اپنے تجویز کردہ نام پرویز الہٰی کو دینگے ۔

پی ڈی ایم اس وقت الیکشن سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن وقت پر کرائے جائیں ،الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو جمہوریت کا کوئی تصور ہی نہیں ،جمہوریت کی بنیاد ووٹ پر ہوتی ہے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے پاکستان کو مزید امتحانوں میں نہ ڈالیں ،وفاقی حکومت کو کہتا ہوں ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک طے کرے ،فوری اسمبلیاں توڑیں تاکہ فوری نگراں سیٹ اپ کا عمل شروع ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے باقاعدہ رابطہ کیا جا رہا ہے ،گورنر 48گھنٹے کا انتظار نہ کریں ، فوری اسمبلی تحلیل کریں ،صدر ،وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، یہ ان کا آئینی حق ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فواد چودھری نے مزید کہاکہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے بڑے پن کا ثبوت دیا ،عمران خان پر حملے کی تفتیش کو آزادانہ طور پر ہونے دیا جائے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ ڈالے،نواز شریف واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply