• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل، پاکستان نے جدید ترین ایپ بنالی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل، پاکستان نے جدید ترین ایپ بنالی

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی مکمل تفصیلات سے متعلق جدید ترین ایپ تیار کرلی ، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی، ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہیں اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔

اس حوالے سے ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایپ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خریدسکتی۔

احسن ملک کا کہنا تھا کہ ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں، ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمد کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply