زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ 10سال میں قرضہ 28 ہزار ارب روپے کا ہوگیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کےلیٹنےکی جگہ بھی نہیں ہیں۔کچھ لوگ کھانسی ہونے پر بھی باہر ملک چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا تمام محکمےفنڈز کیلئےحکومت پرتکیہ کیے ہوئے ہیں، اگر تمام ادارے حکومت پر تکیہ کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا بیرون ملک محکمہ ڈاک منافع میں ہے، ملک کو معاشی طور پرکھڑا کرنا ہے۔ ماضی میں جدید سوچ نہیں اپنائی گئی۔انہوں نے مزید کہا سیاسی بھرتیوں نےمحکموں کو برباد کیا ہے۔ کوشش ہے کہ پاکستان کےعوام مضبوط ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والوں سے پیسے نکلوانے کوشش کررہےہیں، رونے دھونےکےباوجوداحتساب کا عمل جاری رہےگا۔ حکومت احتساب کیلئےعملی اقدامات کررہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع دیئےجائیں گے، ایئرپورٹس پر اوورسیزپاکستانیوں کوتنگ کیا جاتا ہے۔ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکرسوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت میں کوئی پیسہ نہیں بنائے گا، ملکی خزانہ کےساتھ ماضی والا رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔ ملکی ترقی کیلئےسخت فیصلے لئےہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،ملک کو مضبوط اور مستحکم ملک بنائیں گے، اداروں میں جدت لاکر متحرک کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply