فراڈ : سو لفظوں کی (لبرل) کہانی ۔۔۔ مبشر علی زیدی

’’زیدی نقوی کاظمی سب فراڈ ہوتے ہیں۔‘‘
انھوں نے پورے یقین سے کہا۔
میں حیرت سے انھیں دیکھتا رہ گیا۔
’’بہت سے لوگ کم ذات ہوتے ہیں۔
سرحد پار کر کے سید بن جاتے ہیں۔‘‘
انھوں نے ایک اور دعویٰ کیا۔
’’ارے نہیں۔ کیا واقعی؟‘‘
میں نے تعجب کا اظہار کیا۔
’’اور کیا۔
لوگ بڑے آدمیوں کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں۔
اس غرض سے وہ اپنے نام کے ساتھ زیدی نقوی کاظمی لگا لیتے ہیں۔
ایسے سب لوگ فراڈ ہوتے ہیں۔‘‘
انھوں نے اصرار کیا۔
میں نے ان کی بات مان لی،
’’آپ ٹھیک کہتے ہیں فاروقی صاحب!‘‘

Facebook Comments

مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply