اقبال ۔۔۔ عبدالحنان ارشد

ہمارے پاس دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے پڑھے ہوئے بہترین انجینئر ہیں۔

اسی لیےہم ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں۔
جاپانی سفیر نے بتایا۔

ہمارے پاس دنیا کی اچھییونیورسٹیوں سے پڑھے ہوئے سیاستدان ہیں،
اسی لئیے تو آج دنیا میں ہمارا طوطی بولتا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا۔
پوری دنیا کے بہترین سے بہترین فٹبال کلب میں ہر جگہ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کا تعلق ہمارے ملک سے ہے۔

پانچ بار ورلڈ چئیمپن بننا اس بات کی گواہی دیتا ہے۔
برازیل سے آئے سفیر نے بیان کیا۔

ہمارے پاس دنیا کی یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والا اقبال ہے۔ لیکن پھر بھی رسوا ہو رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میں نے اپنی باری کے دوران کہا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply