• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدرعارف علوی آج پہلا خطاب کریں گے

نئی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدرعارف علوی آج پہلا خطاب کریں گے

اسلام آباد:نئی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جہاں صدر مملکت عارف علوی اپنا پہلا خطاب کریں گے۔نئے ایوانوں کی پہلی مشترکہ بیٹھک آج لگے گی،صدر مملکت آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔سینٹ اورقومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،صدرمملکت عارف علوی حکومت کوپالیسی گائیڈ لائنزدیں گے۔چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ ، مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی سفارتکاروں کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔دوسری جانب صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس 18 ستمبر کی سہ پہر 4 بجے اور سینیٹ کا معمول کا اجلاس 18 ستمبر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔مشترکہ اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں صدرمملکت کے خطاب سے متعلق حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply