• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف،مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی ہے

نوازشریف،مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی ہے

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کا آج آخری روز ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے 12 سے 17ستمبر تک 5روز کے پیرول کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کا وقت آج سہ پہر 4 بجے ختم ہوجائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ،لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران والا وقت پیرول میں شامل نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق ،نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جاتی امرا سے ایئرپورٹ بائے روڈ منتقل کیا جائے گا،تینوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڈیالا جیل منتقل کرے گی جبکہ شہباز شریف درخواست کنندہ کے طور پر ان کے ساتھ جائیں گے۔دوسری جانب شریف خاندان سے اظہار تعزیت کیلئے مختلف شخصیات آج بھی جاتی امرا پہنچیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply