میرا دوست۔۔صد لفظی کہانی

آج میرے دوست نے مجھے ناک آؤٹ کردیا، کہتا تھا۔۔
تم اندھیرے سے ڈرتے ہو، لیکن مجھے اندھیرے کا کوئی خوف نہیں،
تم لوگوں کوظاہرسے یاد رکھتے ہو، میں اُن کو خوشبو سے یاد رکھ سکتا ہوں،
تم رنگ کو صرف دیکھ کر پہچانتے ہو، میں چھو کر بھی پہچان سکتا ہوں،
تم پڑھ کر یاد رکھتے ہو جبکہ میں بغیر پڑھے بھی یادکر لیتاہوں۔۔۔
تم کھلی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو، میں بند آنکھوں سے بھی پرکھ سکتا ہوں،
تم بصارت کے محتاج ہو اور میرے پاس مشاہدے کی دولت،
بتاؤ ہم دونوں میں سے معذور کون ہے۔۔۔؟

Facebook Comments

سلیم فاروقی
کالم نگار، کہانی نگار، بچوں کی کہانی نگار، صد لفظی کہانی نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply