سوزی

امریکہ نے افغانستان پر بموں کی ماں کہلانے والا بم مار دیا۔
سینکڑوں لوگ اس سے ہلاک ہو گئے، املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔
میں نے عثمان کو بتایا۔
عثمان : شکر ہے ہزاروں لوگ نہیں ہلاک ہوئے
بلوچستان کے شہر مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے قافلہ پر حملہ 30 افراد شہید ہو گئے اور 25 کے قریب زخمی ہوئے۔
عثمان: شکر ہے پنجاب میں نہیں ہوا۔
میں: لاہور کے چڑیا گھر میں 1992ء سے مقیم ہاتھی ہلاک ہو گیا۔۔
عثمان: انہیں زندہ رہنے کا حق نہیں ظالم لوگ ہیں، ایک جانور کا بھی خیال نہیں رکھ سکتے۔۔!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply